نوکیا 8 بوتھی کے نئے فیچر کے ساتھ ریلیز کردیا گیا

نوکیا نے اپنا فلیگ شپ اسمارٹ فون Nokia 8 باقاعدہ طور پر پیش کردیا ہے۔ اس اسمارٹ فون سے نوکیا کو بہت سی توقعات ہیں اور وہ یقیناً چاہتا ہے کہ موبائل فونز کی مارکیٹ جہاں اس وقت سام سنگ، ایپل اور ہواوے کا راج ہے، میں اسے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ واپس مل سکے ۔نوکیا نے چھ ماہ قبل اپنے عزائم نوکیا 3310 فیچر فون کے دوبارہ اجراء کے ساتھ ہی ظاہر کردیئے تھے۔ایچ ایم ڈی گلوبل سابقہ نوکیا کمپنی کے ملازمین کی بنائی ہوئی کمپنی ہے اور اس وقت نوکیا برانڈ نیم کو استعما ل کررہی ہے۔

نوکیا 8 کا مقابلہ دور حاضر کے کسی بھی جدید ترین اسمارٹ فون مثلاً آئی فون سیون یا سام سنگ ایس ایٹ سے کیا جاسکتا ہے۔ اس اسمارٹ فون کی سب سے بڑی خوبی ایک نئی طرح کی سیلفی ویڈیو لینے کی صلاحیت ہے جسے کمپنی نے bothie کا نام دیا ہے۔ پنجابی زبان کے لفظ "بوتھی ” سے مماثلت رکھنے والا یہ فیچر صرف نام میں ہی مماثلت نہیں رکھتا بلکہ اس کا کام بھی کیمرے پکڑے شخص کی ‘بوتھی’ یعنی چہرے کو ویڈیو میں شامل کرنے کا ہے۔ یہ نوکیا کی نئی Dual Sight ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے صارفین نوکیا 8 کے پیچھے (بیک) اور سامنے (فرنٹ) موجود کیمروں کے ذریعے بیک وقت ویڈیو بناسکتے ہیں جسے محفوظ تو کیا ہی جاسکتا ہے ساتھ ہی یوٹیوب یا فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس اسمارٹ فون کی موٹائی دیگر معروف اسمارٹ فونز کی طرح بہت کم ہے۔اس کی موٹائی صرف 7عشاریہ 9 ملی میٹر ہے ۔تاہم اس کا ڈیزائن دوسرے اسمارٹ فون سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں اسکرین کے اوپر اور نیچے دونوں جانب خاصی جگہ موجود ہے۔ نوکیا کی حریف کمپنیوں کے بنائے اسمارٹ فون میں اسکرین کے اوپر اور نیچے جگہ بہت معمولی سی ہوتی ہے جس سے ایسالگتا ہے کہ اسمارٹ فون کے پورا اوپری حصے اسکرین ہی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس فون کی قیمت تقریباً 600 یورو ہوگی اور یہ ستمبر کے اوائل میں کئی ممالک میں دستیاب ہوگا۔ دیگر خصوصیات میں حسب ذیل ہیں:

 

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Thanks for the information…………………Keeping the specifications in view price tag is much more than expected..

Comments are closed.