پوکیمون گو کے بعد اب ہیری پوٹر
مشہور گیم “پوکیمون گو” Pokemon Go بنانے والی کمپنی نیانٹک Niantic اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے عنقریب ایک نئی گیم ریلیز کرنے جا رہی ہے جو ہیری پوٹر Harry Potter کی کہانی پر مبنی ہوگی، اس گیم کا نام Harry Potter: Wizards Unite ہوگا اور یہ کمپنی کی سابقہ گیمز کی طرح “آگمینٹڈ ریئلیٹی” پر مبنی ہوگی۔
خبروں کے مطابق اس بار مختلف مخلوقات کو پکڑنے کے بجائے آپ کو لڑائی لڑنی ہوگی تاہم گیم کا طریقہ کار ابھی تک غیر واضح ہے، کمپنی یہ گیم وارنر برادرز Warner Brothers کے اشتراک کے ساتھ جاری کرے گی۔
اگرچہ کمپنی نے گیم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہیری پوٹر کے مداح یقیناً خوش ہوں گے اور اس گیم کا بے صبری سے انتظار کریں گے۔
Comments are closed.