پرابلم اسٹیپ ریکارڈر

بعض اوقات آپ نے کسی پروگرام کے ایرر سے اگر کسی کو آگاہ کرنا ہو تو اسے اسکرین شاٹ وغیرہ بنا کر بھیجتے ہیں۔ لیکن ونڈوز 7 میں خصوصی طور پر ایک بہترین ٹول اسی کام کے لیے شامل کیا گیا ہے، جو ’’پرابلم اسٹیپ ریکارڈر‘‘ کہلاتا ہے۔
یہ چھوٹا سا ٹول آپ کو سہولت دیتا ہے کہ آپ جو کام کر رہے ہوں اس کے اسکرین شاٹ کی سیریز بناتے رہیں۔ اس طرح بار بار اسکرین شاٹس لے کر محفوظ نہیں کرنے پڑتے۔ بالکل آپ کے کہیں بھی کلک کرتے ہی اس کا اسکرین شاٹ خود بخود لے لیا جائے گا۔ یہ آپ کے کی بورڈ اور ماؤس پر نظر رکھتا ہے اور آپ کے کمنٹس کے ساتھ ریکارڈنگ کرتا ہے۔ کام مکمل ہونے کے بعد آپ جب اسے اسٹاپ کریں گے تو یہ مکمل رپورٹ ایک زِپ فائل کی صورت میں محفوظ کر دیتا ہے جس میں ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں ایک سلائیڈ شومیں تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔
اس مفید ٹول کو چلانے کے لیے رن میں psr.exe لکھ کر اینٹر پریس کریں یا کنٹرول پینل سے “Record steps to reproduce a problem”  کے نام سے دیکھ سکتے ہیں۔

psrایڈ کمنٹ پر کلک کر کے آپ تبصرہ شامل کر سکتے ہیں۔ جبکہ ریکارڈنگ کو پاز اور اسٹاپ کرنے کے بٹنز بھی سامنے ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سائیڈ میں ٹائم بھی دکھایا جا رہا ہوتا ہے۔

 

ایک تبصرہ
  1. Muhammad Ahsan says

    Nice

Comments are closed.