وٹس ایپ میں جف تلاش کریں اور 30 تک میڈیا فائلز ایک ساتھ بھیجیں

وٹس ایپ میں دو ایسے نئے فیچرز شامل کیے گئے جن کے بارے میں سو فیصد یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ان کی صارفین کو اشد ضرورت تھی۔ پہلا فیچر تو یہ ہے کہ اب دلچسپ جف تصاویر کہیں سے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں اسمائلیز کی طرح وٹس ایپ میں ہی شامل کر دیا گیا ہے یعنی اب آپ باآسانی جف تلاش کر کے اپنی پسند کی جف جب چاہیں دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

 

دوسری اہم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ اب میڈیا فائلز بھیجنے کی حد کو بھی 30 کر دیا گیا ہے جو کہ پہلے صرف 10 تھی۔ یعنی پہلے آپ صرف 10 تصاویر ایک ساتھ بھیج سکتے تھے لیکن اب 30 تصاویر ایک ساتھ بھیجنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

اس وڈیو میں اپنے ان پسندیدہ فیچرز کو حاصل کرنے کی تفصیل جانیں:

Comments are closed.