امیزون اسٹور اب آ گیا پاکستان میں آپ کے نزدیک

امیزون اسٹور اس وقت دنیا کا سب سے بڑا آن لائن اسٹور ہے جہاں لاتعداد مصنوعات آن لائن خریداری کے لیے دستیاب ہیں لیکن ان میں اکثر چیزیں پاکستان شپنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوتیں۔

 

ہمارے ملک کی ایک بڑی آبادی تاحال آف لائن زندگی گزار رہی ہے۔ جو لوگ آن لائن آ چکے ہیں اُن میں سے بھی ایک بڑی تعداد تاحال آن لائن شاپنگ سے کتراتی ہے کیونکہ اکثر تو اس پر بھروسا نہیں کرتے اور دیگر افراد کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا کہ وہ آن لائن ادائیگی کر سکیں۔ پاکستانی آن لائن اسٹورز تو کیش آن ڈلیوری کی سہولت دیتے ہیں لیکن بین الاقوامی اسٹورز پر خریداری کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ پہلے پیسے ادا کریں۔

امیزون اسٹور

آن لائن اسٹورز کی بات کی بجائے تو امیزون اسٹور دنیا کے چند بڑی اسٹورز کی فہرست میں موجود ہے۔ دنیا جہان کی اشیا جب آپ خریدنے کی نیت سے آن لائن تلاش کرتے ہیں تو امیزون کا نام ضرور سامنے آتا ہے لیکن مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب آپ کو پتا چلتا ہے کہ امیزون آپ کی پسندیدہ چیز پاکستان میں بھیجتا ہی نہیں۔

ایسے کئی حل موجود ہیں جن کے ذریعے امیزون اسٹور مصنوعات کو پاکستان میں منگوایا جا سکتا ہے لیکن ان میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی ضرور موجود ہے۔ لیکن حال ہی متعارف کرائی گئی سروس ’’نزدیک ڈاٹ کام‘‘ نے مشکل انتہائی خوش اسلوبی سے حل کر دی ہے۔

نزدیک ڈاٹ کام

بالکل اپنے نام کی طرح یہ ویب سائٹ امیزون کو آپ کے قریب کر دیتی ہے۔
nazdeeq.com

اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ براہِ راست امیزون پر موجود مصنوعات کو نہ صرف تلاش کر سکتے ہیں بلکہ باآسانی خرید بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آن لائن ادائیگی کا کوئی نظام موجود نہیں تب بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ جو چیز آرڈر کریں گے ’’نزدیک‘‘ کا نمائندہ آپ سے رابطہ کر کے اس کی تصدیق کرنے کے بعد آپ جس ذریعے سے بھی پیسوں کی ادائیگی کرنا چاہیں اس طرح آپ سے رقم وصول کر لے گا۔ اس کے بعد امیزون پر موجود وہ چیز چند دِنوں میں آپ کو گھر پر موصول ہو جائے گی۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

ایک تبصرہ
  1. alirazzak says

    Very Expensive

Comments are closed.