سگنل میسنجر کا ڈیسک ٹاپ ورژن جاری
بالآخر سگنل Signal میسنجر کا ڈیسک ٹاپ ورژن ریلیز کر دیا گیا ہے، اس سے قبل یہ صرف سمارٹ فونز کے لیے ہی دستیاب تھا، یہ میسنجر اپنی مخصوص اور پیچیدہ انکرپشن کی وجہ محفوظ چیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ ورژن ونڈوز 7 اور میک او ایس 10.9 اور اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہے جبکہ لینکس پر فی الحال یہ صرف ڈیبئن/ابنٹو کے لیے APT کے ذریعے دستیاب ہے۔
اس سے قبل سگنل گوگل کروم کے ایک ایکسٹینشن کے طور پر دستیاب تھا تاہم اب اسے بالکل الگ کر دیا گیا ہے جس کا براؤزر سے کوئی لینا دینا نہیں۔
سگنل میسنجر بنانے والی کمپنی Open Whisper Systems دیگر کئی مشہور چیٹنگ ایپس کی چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے مخصوص انکرپشن پروٹوکولز کی خدمات فراہم کرتی ہے جن میں “فیس بک میسنجر” اور “واٹس ایپ” شامل ہیں۔
Comments are closed.