چینی صدر کے لیے سمارٹ تالیاں

شاید چینی نوجوانوں نے صدر “شی جن پنگ” کی اس ہفتے کی گئی ساڑھے تین گھنٹے کی تقریر پر توجہ نہ دی ہو تاہم وہ حال ہی میں مقبول ہونے والی ایک گیم کے ذریعے صدر کے لیے تالیاں بجانے میں پیش پیش رہے۔

مشہور میسجنگ ایپ “WeChat” بنانے والی کمپنی “Tencent” نے اس ہفتے ایک گیم ریلیز کیا ہے جس کے ذریعے لوگ 19 سیکنڈ کے اندر زیادہ سے زیادہ مرتبہ اپنے موبائل کی سکرین پر ٹیپ کر کے صدر “شی جن پنگ” کے لیے تالیاں بجا سکتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر صرف تین دن کے اندر گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد 1.2 ارب تک پہنچ گئی، لوگ سوشل میڈیا پر اپنا سکور شیئر کر رہے ہیں اور صدر کے لیے زیادہ سے زیادہ تالیوں کے مقابلے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہفتے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگریس کا انعقاد ہوا جس میں صدر “شی جن پنگ” نے اپنی ساڑھے تین گھنٹے کی طویل تقریر میں عالمی منظر نامے پر چین کے قائدانہ کردار کو ملک کے لیے ایک “نئے دور کا آغاز” قرار دیا، سنہ 2012 میں پارٹی سربراہ بننے والے شی جن پنگ متوقع طور پر دوبارہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لیے جائیں گے۔

Comments are closed.