یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو فارمیٹ کیے بغیر بوٹ ایبل بنائیں

ڈیٹا کی ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک ترسیل کے لیے اب تقریباً سی ڈی کا استعمال متروک ہو چکا ہے۔سی ڈیز کو اس انجام تک پہنچانے کے لیے یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کو سیدھا سیدھا قصور وار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو استعمال کرنا سی ڈیز سے بھی انتہائی آسان ہے اور ان کی قیمت میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔

ایک وقت تھا جب ونڈوز کی انسٹالیشن کے لیے سی ڈی کا ڈی وی ڈی کا موجود ہونا ناگزیر تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ونڈوز کی انسٹالیشن بھی بذریعہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو ہونے لگی۔

ونڈوز10 مفت ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں

آج کل کوئی بھی باآسانی ونڈوز کی آئی ایس او فائل کو ڈاؤن لوڈ کر کے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو انسٹالیشن ڈسک بنا سکتا ہے۔ آج کل کے جدید کمپیوٹرز یو ایس بی فلیش ڈرائیو سے بھی بوٹ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ونڈوز کی انسٹالیشن اب سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی محتاج نہیں رہی۔

ونڈوز 10 کی پاس ورڈ ری سیٹ ڈِسک بنائیں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جب یو ایس بی فلیش ڈرائیو بوٹ ایبل ڈِسک بنانے کی بات کی جائے تو اس کے لیے استعمال ہونے والے پروگرامز اس کام کے لیے سب سے پہلے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو فارمیٹ کر دیتے ہیں۔ اکثر لوگ اس جھنجٹ کو پسند نہیں کرتے، اگر آپ بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں تو خوش جائیے، کیونکہ ایک ایسا پروگرام بھی موجود ہے جو یہ کام یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو فارمیٹ کیے بغیر بھی کر سکتا ہے۔

winusb-2

اس پروگرام کا نام ’’وِن یو ایس بی‘‘ (WinUSB) ہے۔ یہ بالکل مفت دستیاب ہے اور اسے آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
www.winusb.net

winusb-3

’’وِن یو ایس بی‘‘ کے ذریعے آپ کسی بھی فلیش ڈرائیو کو بوٹ ایبل انسٹالیشن ڈِسک بنا سکتے ہیں اور اس کام کے لیے یہ آپ کی یو ایس بی کو فارمیٹ بھی نہیں کرے گا۔ ہاں البتہ پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ ضرورت کے تحت یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں اسپیس موجود ہے۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

ایک تبصرہ
  1. Umer qaisar says

    how about making bootable usb for linux? any tip on that?

Comments are closed.