جی میل سے بھیجی ای میل ٹریک کریں

جب کوئی اہم ای میل کی جائے اور ہم چاہتے ہیں کہ ای میل وصول کرنے والا اسے جلد از جلد دیکھ لے تو جواب کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ جواب آنے پر ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ای میل دیکھ لی ہے۔ جب کوئی ارجنٹ بات ہو تو یہ انتظار کوفت کا باعث بنتا ہے۔
مائیکرو سافٹ آؤٹ لُک میں اس مسئلے کا حل تقریباً موجود ہے۔ آؤٹ لُک سے ای میل کرتے ہوئے آپشن شامل کیا جا سکتا ہے کہ ای میل دیکھنے والے سے رسید حاصل کی جا سکے۔ لیکن یہ دیکھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ read receipt بھیجتا ہے یا اسے نظر انداز کر دے۔
اس کے علاوہ جی میل کے لیے اور بھی کئی طریقے دستیاب ہیں لیکن ان میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی موجود ہے۔ اس مسئلے کا بہترین حل ’’رائٹ اِن باکس‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔ یہ ویب براؤزرز کے لیے دستیاب ایکسٹینشن ہے جو گوگل کروم، موزیلا فائرفوکس اور سفاری کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے انسٹال کر لینے سے مکمل باخبر رہا جا سکتا ہے کہ بھیجی گئی ای میل کو کب دیکھا گیا ہے۔ اس طرح جواب آنے سے پہلے آپ مطمئن ہو سکتے ہیں کہ ای میل دیکھی جا چکی ہے۔ جس ای میل کو ٹریک کرنا ہو کمپوز کرتے وقت اوپر ایک بٹن ’’Track‘‘ کے نام سے آرہا ہو گا بس اُسے چیک لگا دیں۔ اس کے علاوہ اس ایکسٹینشن سے ای میل شیڈول بھی جا سکتی ہے۔ بھیجی ای میلز کو فالو اپ کیا جا سکتا ہے۔ ریمائنڈر بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ دیگر بھی کئی  فیچرز اس میں دستیاب ہیں۔
دستیابی: مفت

رائٹ ان باکس انسٹال کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)

right-inbox

ایک تبصرہ
  1. M Shahbaz Aziz says

    method to acha hy laykin free main 10 hian aur woh bhi aak month main to yah bohat kam hian .

Comments are closed.