فون میں محفوظ نمبرز دوسرے فون میں منتقل کریں انتہائی آسانی کے ساتھ

نیا فون خریدنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کانٹیکٹس منتقل کرنا۔ یعنی پرانے فون میں محفوظ کیے گئے نمبرز کو نئے فون میں لانا اس وقت انتہائی بڑا مسئلہ بن جاتا ہے جب پلیٹ فارم بدل جائے۔ یعنی اگر پہلے آپ اینڈروئیڈ فون استعمال کر رہے تھے اور اب آئی فون لے چکے ہیں تو اینڈروئیڈ سے آئی فون پر سارے محفوظ نمبرز کو لانا آسان نہیں۔
اس حوالے سے کئی حل آپ نے انٹرنیٹ پر دیکھے ہوں گے اور ماہرین سے سنے بھی ہوں گے لیکن یقین جانیں ’’فون سویپر‘‘ (PhoneSwappr) سے بڑھ کر شاید ہی کوئی آسان حل موجود ہو۔

www.phoneswappr.com

فون سویپر ایپلی کیشن بالکل مفت دستیاب ہے۔ اس کی خاص بات اینڈروئیڈ، آئی فون اور ونڈوز فون یعنی تینوں بڑے پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہونا ہے۔ البتہ اینڈروئیڈ پر اسے کم از کم 2.3.3 ورژن، آئی او ایس پر 5.0 جبکہ ونڈوز کا ورژن 8 درکار ہوتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنا ایسے ہی جیسے ایک دو تین بولنا۔ ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد چلائیں تو آپ کو دو آپشنز ملیں گے:
1: Send Contacts to Cloud
2: Get Contacts from Cloud

PhoneSwapper-01
بڑی آسان سی بات ہے کہ اگر آپ نے اپنے کانٹیکٹس کہیں منتقل کرنے ہیں تو پہلے فون سویپر کے سرور پر اپ لوڈ کرنے ہوں گے، اس کے لیے پہلا آپشن استعمال ہو گا۔ جبکہ اپ لوڈ کیے گئے کانٹیکٹس فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے ہیں تو دوسرا آپشن۔

PhoneSwapper-02

اچھی بات یہ ہے کہ کانٹیکٹس دو دو دفعہ محفوظ نہیں ہوتے، بلکہ ایک ہی کانٹیکٹ اگر دو بار موجود ہو گا تو ایک کوختم کر دیا جاتا ہے۔ فرض کریں آپ اینڈروئیڈ سے آئی او ایس پر منتقل ہو رہے ہیں تو پہلے اپنے اینڈروئیڈ فون پر اس ایپلی کیشن کو انسٹال کر کے کانٹیکٹس کو کلاؤڈ پر اپ لوڈ کر دیں۔ جیسے ہی اپ لوڈنگ مکمل ہو گی آپ کو ایک PIN دیا جائے گا۔ دوسرے فون پر کانٹیکٹس ڈاؤن کرنے کے لیے یہ پِن موجود ہونا ضروری ہے۔ دوسرے فون پر یہ ایپلی کیشن انسٹال کریں اور Get Contacts پر کلک کریں۔ پِن پوچھا جائے گا، جیسے ہی آپ درست پن درج کریں گے تمام کانٹیکٹس ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

PhoneSwapper-03
یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ کے کانٹیکٹس کا غلط استعمال نہیں ہو گا؟ تو آپ کی اطلاع کی عرض کہ یہ ایپلی کیشن آپ کے تمام نمبرز کو اپنے پاس محفوظ سرور پر رکھتی ہے وہ بھی صرف اور صرف سات دن کے لیے۔ سات دن کے بعد یہ تمام ڈیٹا ختم کر دیا جاتا ہے۔ یعنی نمبرز اپ لوڈ کرنے بعد سات دن کے اندر اندر انھیں ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔ ورنہ دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ایک تبصرہ
  1. WSM says

    Awesome… Worked for me… Thanks for sharing….

Comments are closed.