ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا
معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ اس کے ایک ملازم کی “غلطی” کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند ہوگیا تاہم صرف 11 منٹ بند رہنے کے بعد اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔
ٹویٹر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے اسے “انسانی غلطی” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایسی غلطیوں کی روک تھام کے لیے مناسب کاروائی بھی عمل میں لا رہے ہیں تاہم ٹویٹر نے ملازم کی غلطی کی نوعیت بیان نہیں کی۔
ٹویٹر کے صارفین کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ سرچ کرنے پر انہیں بتایا گیا کہ یہ صفحہ وجود ہی نہیں رکھتا۔
یاد رہے کہ امریکی صدور میں امریکہ کے حالیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فعال رہنے والے صدر ہیں۔
Comments are closed.