اَلٹی میٹ ساؤنڈ کنٹرول ایپلی کیشن

Ultimate Sound Controlاینڈروئیڈ او ایس میں اگر الٹی میٹ ساؤنڈ کنٹرول ایپلی کیشن موجود ہو تو یہ اینڈروئیڈ کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ کیونکہ اس کی مدد سے اینڈروئیڈ میں ساؤنڈز پر مکمل اختیار حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً جب فون کی بیٹری ڈاؤن ہو تو اس کے الرٹ کا ساؤنڈ بندکرنے کا حل فون سائلنٹ کرنا ہی کیوں ہے؟
یہ ایپلی کیشن آپ کو اسمارٹ فون کے تقریباً تمام طرح کے ساؤنڈز کو بند کر دینے کی سہولت دیتی ہے۔ ورنہ یہ کام کرنے کے لیے آپ کو سسٹم فائلز میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے جو کہ ایک پیچیدہ کام ہے۔ جس میں یہ خطرہ بھی رہتا ہے کہ سسٹم ساؤنڈز خراب ہی نہ ہو جائیں۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے جب آپ کوئی ساؤنڈ بند کریں گے یا بدلیں گے مثلاً فون اَن لاک کرنے کے ساؤنڈ کو کمرا کھلنے کی آواز سے بدل لیں تو یہ سسٹم ساؤنڈ کا بیک اپ بنا لیتی ہے۔ تاکہ اگر آپ واپس پرانا ساؤنڈ حاصل کرنا چاہیں تو باآسانی کر سکیں۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنا بالکل آسان ہے۔ اس کا انٹرفیس بالکل سادہ سا ہے۔ اینڈروئیڈ میں ساؤنڈز پر مکمل اختیار حاصل کرنے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایپلی کیشن کو بنایا گیا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ گوگل اس ایپلی کیشن میں پیش کیے انتہائی اہم فیچرز کو اینڈروئیڈ میں شامل کر لے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.