فائر فاکس میں ایرر

سوال:

مجھے فائر فاکس میں ایک مسئلے کا سامنا ہے۔ اکثر ویب سائٹس ملاحظہ کرتے ہوئے Unresponsive اسکرپٹس کے بارے میں وارننگ نظر آتی ہے جبکہ فائر فاکس بھی اکثر ہینگ رہتا ہے۔

جواب:

فائر فاکس کے جس مسئلے کی متعلق آپ نے بتایا ہے وہ زیادہ تر تبھی آتا ہے جب کوئی جاوا اسکرپٹ یا فلیش فائل برائوزر کا ضرورت سے وقت لے رہی ہو اور اس کی وجہ سے برائوزر کوئی دوسرا کام نہ کرپارہا ہو۔ آج کل کی جدید ویب سائٹس کا بہت زیادہ انحصار Ajaxپر ہوتا ہے جو مختلف اسکرپٹس سے تشکیل پاتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کے کمپیوٹر کی کنفگریشن اچھی نہیں ہے یعنی وہ پرانا ہے یا اس میں ریم کم ہے، تو آپ کو ایسے ایررز کا سامنا رہے گا۔ لیکن اگر کمپیوٹر کی کنفگریشن بھی بہتر ہے اور پھر بھی ایرر ظاہر ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فائر فاکس یا تو خود کرپٹ ہوچکا ہے یا پھر آپ کا انسٹال کیا ہوا کوئی ایکسٹینشن / پلگ ان برائوزر کو غیر مستحکم کررہا ہے۔

رن باکس میں firefox -safe-modeلکھ کر اینٹر کیجئے۔ فائر فاکس کھل جائے گا مگر سیف موڈ میں۔ اس موڈ میں برائوزر کوئی ایکسٹینشن لوڈ نہیں کرتا۔ اگر اس میں ویب سائٹس برائوزر کرنے پر کوئی ایرر موصول نہیں ہوتا تو یقینا مسئلہ کسی ایکسٹینشن میں ہی ہے۔ آپ ایک کے بعد ایک ایکسٹینشن ڈس ایبل کرتے جائیں اور مسئلے کی وجہ بننے والا ایکسٹینشن ڈھونڈ نکالیں۔
لیکن اگر سیف موڈ میں بھی فائر فاکس اسی طرح کی وارننگز دکھاتا ہے تو پھر فائر فاکس اَن انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال کرلیں۔

 

ایک تبصرہ
  1. محمد زاهد الاعظمي says

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    میرے فائر فوکس براؤزر میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی کسی ویب سائٹ کی بٹن پر کلک کرو تو ایک پاپ اپ ونڈو کھل جاتا ہے اور کبھی کبھی تو دو سے تین بھی کھلتے ہیں۔ جو اشتہارات پر مبنی ہوتے ہیں اگر اس کا کوئی حل ہے تو براہکرم مدد کریں عین نوازش ہوگی
    محمد زاہد الاعظمی

Comments are closed.