فیس بک پر دیکھی تصاویر آف لائن تلاش کریں

’’ایف بی کیشے ویو‘‘ FBCacheView ٹول کی مدد سے آپ فیس بک پر دیکھی گئی تمام تصاویر کو اپنے کمپیوٹر کے کیشے میں تلاش کر کے دیکھ اور محفوظ کر سکتے ہیں۔ فیس بک پر جو تصاویر آپ نے پروفائل پکچر کے طورپر استعمال کیں، جو تصاویر اپنی وال پر پوسٹ کیں یا کسی دوسرے نے آپ کی ٹائم لائن پر پوسٹ کیں، سب تصاویر کو آپ اپنے کمپیوٹر میں تلاش کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کو استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے۔ بس اسے چلائیں یہ چند سیکنڈز میں تمام تصاویر تلاش کر کے مکمل تفصیلات کے ساتھ آپ کے سامنے پیش کر دے گا مثلاً تصویر کس یوآرایل پر موجود ہے، آپ نے اسے کس تاریخ کو دیکھا، تصویر کا فارمیٹ کیا ہے، تصویر آپ کے کمپیوٹر پر کہاں محفوظ ہے وغیرہ۔

اس کے علاوہ تصویر کا پری ویو بھی اسی پروگرام میں دیکھا جا سکتا ہے اور جو تصویریں چاہیں اپنے پاس محفوظ بھی کی جا سکتی ہیں تاکہ کیشے صاف کرنے سے یہ ضائع نہ ہو جائیں۔

مفت ڈاؤن لوڈ کریں

 

Comments are closed.