واٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد چالیس کروڑ سے تجاوز کرگئی

موبائل میسجنگ موجودہ دور کی مقبول ترین اور نوجوانوں کی پسندیدہ ترین  ٹیکنالوجی ہے ۔ جبکہ واٹس ایپ اس ٹیکنالوجی میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنے صارفین کے بارے میں کچھ اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق واٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد چالیس کروڑ (400 ملین ایکٹیو یوزرز) سے تجاوز کرچکی ہے۔

کمپنی کے سی ای او جان کوم (Jan Koum)کہتے ہیں کہ دوسری کمپنیاں اپنے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد ظاہر کرتی ہیں، اپنے فعال صارفین کی تعداد نہیں۔ واٹس ایپ فعال صارفین کی تعداد ظاہر کرکے ایک نئی روایت قائم کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ مزید اعداد و شمار کے مطابق ہر روز واٹس ایپ کے ذریعے 16 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں حبکہ اس سے دگنی تعداد یعنی 32 ارب پیغامات واٹس ایپ پر موصول کئے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کے حریفوں کی تعداد میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے اور میسجنگ کے حوالے سے دستیاب دیگر ایپلی کیشنز بھی مقبول ہوئی ہیں۔ لیکن واٹس ایپ کی پوزیشن آج بھی بہت مستحکم ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعداد شمار جاری کرنے کا مقصد بھی شاید یہی ہے کہ حریفوں پر اپنی برتری ثابت کی جائے۔

Comments are closed.