واٹس ایپ ایک گھنٹے کے لیے ڈاؤن

جمعہ کی صبح معروف میسجنگ ایپ “واٹس ایپ” ڈاؤن ہوگیا تاہم ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد اس نے پہلے کی طرح کام کرنا شروع کر دیا۔

اس ایک گھنٹے میں صارفین ایک دوسرے کو میسج کرنے میں ناکام رہے اور ہزاروں لوگوں نے ٹویٹر پر واٹس ایپ کے بند ہونے کی شکایت کی اور دیکھتے ہیں دیکھتے ہیش ٹیگ whatsappdown# ساری دنیا میں نمبر ایک پر آگیا۔

ایپ بنانے والی کمپنی نے ابھی تک اس امر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ فیس بک کی ملکیت ہے اور دنیا کا مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے۔

Comments are closed.