فیس بک پر میں نے کس کس کو دوستی کی درخواست بھیج رکھی ہے؟

سوال:

فیس بک پر میں یہ کیسے دیکھ سکتا ہوں کہ میں نے کس کس کو Friend Request بھیج رکھی ہے؟

یہ جاننے کے لئے کہ آپ نے کن لوگوں کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی ہے اور انہوں نے اب تک اسے قبول نہیں کیا، فیس بک کے نوٹی فکیشن آئی کن اور میسج آئی کن کے بائیں جانب موجود آئی کن (جس پر کلک کرنے سے ان لوگوں کی فہرست ظاہر ہوتی ہے جنہوں نے آپ کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی ہے) پر کلک کیجئے۔

اس فہرست میں سب سے اوپر Find Friends کا لنک موجود ہے۔ اس پر کلک کریں اور پھر کھلنے والے پیج پر View Sent Requests پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کے سامنے ان تمام لوگوں کی فہرست ظاہر ہوجائے گی جن کو آپ نے فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی ہے۔

آپ جس ریکوئسٹ کو چاہیں کینسل بھی کرسکتے ہیں۔ اگر ہمارا بتایا ہوا یہ طریقہ آپ کے لئے کام نہ کررہا ہو تو فیس بک لاگ ان کرنے کے بعد ایڈریس بار میں یہ ایڈریس ٹائپ کریں:

https://www.facebook.com/friends/requests/?outgoing=1

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Nice and fine knowledge……..Keep these small things known to your valued readers, please. THANKS

Comments are closed.