سی ایس ایس کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

سوال:

جب کسی ویب پیج کی فارمیٹنگ ایچ ٹی ایم ایل میں کی جاسکتی ہے، تو اس کے لئے سی ایس ایس کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جواب:

بے شک ایچ ٹی ایم ایل میں ویب پیج فارمیٹنگ کے حوالے سے کئی ٹیگس موجود ہیں لیکن ان تمام ٹیگس کی اہلیت ایک حد تک ہی ہے۔ اس کے بعد لازماً آپ کو سی ایس ایس استعمال کرنی پڑتی ہے۔ سی ایس ایس آپ کو ویب پیج اور اس پر موجود مختلف ایلیمنٹس کو بصری طور پر تبدیل کرنے یا خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
سی ایس ایس کو بنیادی طور ویب پیج کے مواد اور ویب پیج کی ظاہری بناوٹ کو الگ رکھنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس طرح آپ ایک اسٹائل شیٹ بنا کر اسے جتنے چاہیں ویب پیجز میں استعمال کرسکتے ہیں۔ کسی تبدیلی کی ضرورت پڑنے پر آپ کو صرف سی ایس ایس یعنی اسٹائل شیٹ میں ہی تبدیلی کرنی ہوگی اور تمام ویب پیجز میں لے آئوٹ تبدیل ہوجائے گا۔
ایچ ٹی ایم ایل ٹیبلز کے بغیر ویب پیجز جو سرچ انجن آپٹمائزیشن کے لئے اہم سمجھے جاتے ہیں، بنانے کے لئے بھی سی ایس ایس ہی واحد حل ہے۔ وجہ اس کا ویب پیج کے ہر حصے، ہر جز پر مکمل کنٹرول فراہم کرنا ہے۔ مثال کے طور پر پیراگراف ٹیگ (<p>) کا کوئی ایسا ایٹری بیوٹ نہیں جس کے ذریعے آپ اس کی زیادہ سے زیادہ اونچائی سیٹ کرسکیں۔ یہ کام آپ سی ایس ایس سے کرسکتے ہیں۔ آپ اس کے ذریعے ایسے ایچ ٹی ایم ایل ٹیگس پر بھی اسٹائل اپلائی کرسکتے ہیں جن کے سرے سے کوئی ایٹری بیوٹس ہیں ہی نہیں۔
سی ایس ایس آپ کے کام کو آسان اور سادہ بناتی ہے تاکہ آپ ویب پیج کے مواد پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں نہ کے اس کے اسٹائل پر۔ آج کل کے ویب پیجز سی ایس ایس کے بغیر نامکمل ہیں۔

2 تبصرے
  1. ناصر الدین عامر says

    ٹیبلز پر مشتمل ویب پیج کا ڈیزائن سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے نقصان دہ کیوں ہے؟

  2. ناصر الدین عامر says

    ٹیبلز پر مشتمل ویب پیج کا ڈیزائن سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے نقصان دہ کیوں ہے؟

Comments are closed.