دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر موجود وائی فائی انٹرنیٹ کے پاس ورڈ جانیں

کسی بھی چیز کے انتظار میں چند منٹس گزارنا بھی انتہائی مشکل ثابت ہوتا ہے لیکن اس دور میں اسمارٹ فونز نے کم از کم انتظار کے دوران ہونے والی بوریت سے کافی حد تک جان چھڑا دی ہے۔ اب تقریباً سبھی لوگ جہاں کہیں بور ہونے لگیں ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اپنا اسمارٹ فون نکال لیتے ہیں اور یوں وقت گزرنے کا پتا بھی نہیں چلتا۔

اسمارٹ فون میں اگر ہر وقت انٹرنیٹ میسر ہو تو سونے پر سہاگہ کا کام ہو جاتا ہے۔ اکثر سفر میں رہنے والے اس نعمت سے بخوبی واقف ہوں گے خاص طور پر ایئرپورٹس پر جب گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے تو وہاں مفت انٹرنیٹ کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہوتا۔

اس لیے ایک کمپیوٹر سکیوریٹی انجینیئر اور بلاگر انیل پولات نے ایسا نقشہ تیار کیا ہے جس میں دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر موجود وائی فائی انٹرنیٹ کنکشنز کے پاس ورڈز موجود ہیں۔

چونکہ اس نقشے تک پہنچنے کے لیے ظاہر ہے انٹرنیٹ کی ضرورت ہو گی تو انھوں نے اسے ایپ کی صورت میں بھی پیش کیا ہے تاکہ آپ اسے اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کسی بھی ایئرپورٹ پر موجود انٹرنیٹ کا پاس ورڈ جاننے کے لیے آپ نیچے موجود اس نقشے پر مقام کو منتخب کریں تو فوراً وہاں موجود انٹرنیٹ کا پاس ورڈ بھی دِکھا دیا جائے گا۔

فی الحال اس نقشے میں دنیا کے تمام ایئرپورٹس پر موجود انٹرنیٹ کنکشنز کے پاس ورڈز موجود نہیں ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اسے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔ بدلنے والے پاس ورڈز کا بھی اس میں اندراج کیا جائے گا اور نئے ایئرپورٹس کے پاس ورڈز بھی وقتاً فوقتاً اس میں شامل کیے جاتے رہیں گے۔

اس نقشے کی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ و آئی او ایس کے علاوہ امیزون کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔

مفت ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.