وائزکیم، صرف 20 ڈالرز میں جاندار سکیورٹی کیمرا

گھر کی حفاظت کو ہم سب بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس جدید دور میں تو شاید ہی کوئی ایسا ہو جو سکیورٹی کیمروں کو پسند نہ کرتا ہو۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سکیورٹی کیمروں کی قیمت بہت زیادہ ہے اور وائرلیس کیمروں کا مطلب ہے اس سے بھی کئی گنا زیادہ قیمت۔ اِس وقت مارکیٹ میں موجود بیشتر وائرلیس کیمرے بہت مہنگے ہیں لیکن وائزکیم (WyzeCam) نے آتے ہی میدان مار لیا ہے۔ صرف 20 ڈالرز کا یہ کیمرا اس وقت دستیاب سب سے مناسب ترین وائرلیس سکیورٹی کیمروں میں سے ایک ہے۔

وائزکیم کی خصوصیات بھی کسی سے کم نہیں ہیں، 1080 پکسل کی وڈیو، نائٹ وژن (night-vision) اور دو طرفہ آڈیو کمیونی کیشن بھی۔ یہ 110 ڈگری تک پھیلا ہوا منظر دکھا سکتا ہے۔ وائز کیم کا نچلا حصہ مقناطیسی ہے اور اس میں کُنڈا بھی ہے، یعنی آپ اسے کہیں بھی لگا سکتے ہیں۔

اس سستے کیمرے میں موشن ڈٹیکشن (motion detection) بھی ہے، جو کوئی بھی حرکت ہونے یا آواز پیدا ہونے پر 10 سے 15 سیکنڈ کی الرٹ وڈیو بناتا ہے۔ یہ وڈیوز کلاؤڈ پر محفوظ ہوتی ہیں جو اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپٹڈ ہے اور بغیر کسی سبسکرپشن کے 14 دن تک ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

وائزکیم میں اسمارٹ ساؤنڈ ڈٹیکشن (SmartSound Detection) بھی ہے جو الارم بند ہونے کی صورت میں آپ کو فوری طور پر اطلاع کرتا ہے تاکہ آپ کوئی قدم اٹھا سکیں۔

اس میں مسلسل ریکارڈنگ کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے، البتہ یہ ریکارڈنگز موبائل کے ذریعے دستیاب نہیں۔ مائیکرو ایس ڈی پر ریکارڈ کرتے ہوئے کیمرا مسلسل ریکارڈنگ کو ممکن بنانے کے لیے پرانی فوٹیج کو ختم کرتا رہتا ہے۔

وائزکیم کا نائٹ وژن بھی عمدہ ہے۔ اس میں F2.0 اپرچر، آئی آر-کٹ فلٹر اور دو 850 ن م انفراریڈ لینس ہیں جو اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وائزکیم میں time-lapse فیچرز بھی ہیں جس میں آپ وڈیو ریکارڈ کرنے کے آغاز اور اختتام کا وقت بھی طے کر سکتے ہیں اور تصویر بھی لے سکتے ہیں۔ اس کیمرے میں لائیو اسٹریمنگ کی سپورٹ بھی ہے جس میں 8X ڈجیٹل زوم کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.