یہ ہے دنیا کا سب سے طاقتور انجن

فنلینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے طاقتور انجن تیار کیا ہے جو دنیا کے کسی بھی انجن سے کئی گنا طاقتور ہے۔

یہ انجن فنلینڈ کی کمپنی وارٹسیلا Wärtsilä نے تیار کیا ہے جس کا نام 14RT-flex96C ہے، اس انجن کا استعمال بڑے کنٹینر جہازوں کو چلانے کے لیے کیا جائے گا جو امریکی ایئر کرافٹ کیریئر سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔

Wärtsilä 14

ایک لاکھ سات ہزار ہارس پاور کے اس 14 سلینڈر کے انجن کا وزن 2300 ٹن ہے جو 2.3 ملین کلوگرام کے مساوی ہے۔

یہ ضخیم انجن 14 اندرونی انجنوں پر مشتمل ہے، اس انجن کی لمبائی 27 میٹر ہے اور یہ فیول بچانے کی خوبیوں سے لیس ہے۔

ذیل کی ویڈیو تیاری کے مراحل کی ہے:

Comments are closed.