ایپل نے اپنا تین اربواں آئی فون فروخت کر لیا
ایپل اپنے نئے آئی فون 17 کی ریلیز کی تیاریوں میں ہے۔ یہ چھ ہفتوں میں متوقع ہے کیونکہ ایپل ستمبر کے دوسرے منگل کو نئے فون اور دیگر ڈیوائسز لانچ کرتا ہے۔ تاہم اس موقع سے کچھ ہفتوں پہلے ہی ایپل نے ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔ اس ہفتے ایپل نے اپنا تین اربواں آئی فون فروخت کر لیا ہے۔
تین ارب ڈیوائس کم نہیں ہوتی لیکن ایپل کے مقابلے میں سام سنگ اس سنگ میل تک پچھلے سال ہی پہنچ گیا تھا اور سام سنگ کی گنتی 2014 سے شروع ہوئی تھی جبکہ ایپل 2007 سے آئی فون بنا رہا ہے۔ ایپل نے تھوڑی تاخیر سےیہ سنگ میل عبور کیا لیکن دیکھا جائے تو ایپل کے مہنگے فونز کے حوالے سے یہ اتنی بھی زیادہ تاخیر نہیں۔ امریکا ہی نہیں ساری دنیا میں آئی فون سب سے زیادہ مقبول ہے۔ مارکیٹ شیئر کے حوالے سے بھی آئی فون اچھی پوزیشن پر ہے۔
Comments are closed.