آئی او ایل او سسٹم مکینیک

آپ کے سست پڑتے سسٹم کو ٹیون کرنے کا بہترین مکینیک

سسٹم جیسے جیسے استعمال ہوتا رہتا ہے اس کی رفتار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ظاہر ہے سسٹم کو کچھ آپٹمائزیشن، صفائی ستھرائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کام کے لیے ونڈوز کے ڈیفالٹ ٹولز سے لے کر کئی کمرشل سافٹ ویئر موجود ہیں۔ انہی میں ایک سافٹ ویئر ’’آئی او ایل او سسٹم مکینیک‘‘ کے نام سے موجود ہے۔
یہ سافٹ ویئر اپنی کارکردگی میں بے مثال ثابت ہوا ہے۔ بنا کسی جھنجٹ کے سسٹم کی مکمل آپٹمائزیشن کرنے کے تمام یعنی سسٹم اور رجسٹری کی صفائی، اسٹارٹ اپ منیجر، ڈیفریگ اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے تمام ٹولز اس میں موجود ہیں۔ اس سافٹ ویئر نے اپنی کارکردگی کی بنا پر بہت تیزی سے شہرت حاصل کی ہے۔ وجہ اس کا استعمال میں انتہائی آسان اور برق رفتار ہونا ہے۔
آئی او ایل او سسٹم مکینیک کا فری ورژن بھی دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کمرشل سافٹ ویئر کے مقابلے کا تو نہیں لیکن ایک عام کمپیوٹر صارف کے لیے کافی ہے۔
اسے انسٹال کرنے کے بعد Analyze Now کے بٹن پر کلک کر کے آپ اسکین شروع کر سکتے ہیں۔ یہ اسکین مکمل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لے گا اور سسٹم کی رپورٹ آپ کے سامنے پیش کر دے گا۔ اب اگر آپ سسٹم کو ری پیئر کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام اس کے حوالے کر سکتے ہیں۔ ویسے تیز اور گہرائی سے مکمل اسکین دونوں آپشنز اس میں موجود ہیں۔
اس سافٹ ویئر میں تقریباً تمام ضرورت کے آپشنز موجود ہیں جنھیں ٹول باکس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں آل اِن ون ٹولز، سسٹم ڈائگناسٹنگ کے لیے پی سی ٹوٹل کیئر،ری پیئر، کلین اپ، سیکیورٹی اسکین وغیرہ شامل ہیں۔
اس کا انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے چلانے پر یہ مکمل پروگرام ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
فائل سائز: 34MB

ڈاؤن لوڈ کریں

 

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. Khabir Uddin Mughal says

    zabardast post. kia he acha hota aap agar comments k leyay b urdu ka system rakhtay

Comments are closed.