سسٹم کو محفوظ بنائیں اور اس کی اسپیڈ بڑھائیں

دیگر تمام چیزوں کی طرح کمپیوٹر کو بھی Maintenance کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ استعمال کے ساتھ ساتھ اس میں کئی فالتو چیزیں جمع ہو جاتی ہیں جو کمپیوٹر کی رفتار پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ پی سی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کچھ عرصے کسی ایسے پروگرام کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے جو ایک دفعہ سارے کچرے کو ٹھکانے لگا کر کمپیوٹر کو تروتازہ کر دے۔
اس حوالے سے ہم تقریباً ہر ماہ کمپیوٹنگ میں کوئی نہ کوئی سافٹ ویئر ضرور شامل کرتے ہیں۔ اس ماہ کا انتخاب ہے ’’وائز کیئر365‘‘۔

Wise Care 365 اپنی کارکردگی کی بنا پر اس وقت انتہائی مقبول ہے۔ سافٹ ویئر فراہم والی معروف ویب سائٹ ’’سی نیٹ‘‘ پر یہ پروگرام ’’مینٹی نینس اینڈ آپٹمائزیشن فار ونڈوز‘‘ کی کیٹیگری میں 38 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے سرفہرست ہے اور کوئی دوسرا پروگرام اس کے قریب قریب بھی موجود نہیں۔ اس مقبولیت کی بڑی وجہ اس کی بہترین کارکردگی ہے۔

’’وائز کیئر 365‘‘ اہم یوٹیلیٹیز کا ایک بنڈل ہے جس میں رجسٹری، ڈسک اور سسٹم کے حوالے سے کئی اہم ٹولز موجود ہیں۔ استعمال میں آسان اور کارگر ہونے کی وجہ سے یہ پروگرام آپ کے پی سی کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ’’آل اِن ون‘‘ حل ہے۔ ’’وائزکیئر‘‘ کا دعویٰ ہے کہ یہ پروگرام انسٹال کریں، آپ کا سسٹم پھر کبھی سست نہیں ہو گا۔

وائز کیئر 365 کیوں منتخب کریں؟وائز کیئرمیں وائز ڈسک کلینر اور وائز رجسٹری کلینر سمیت کئی دیگر شاندار ٹولز موجود ہیں۔ جن کی مدد سے کمپیوٹر کی پرفارمنس ہمیشہ اعلیٰ رکھی جا سکتی ہے۔
اگر رجسٹری ایڈیٹر کی بات کی جائے تو فالتو اور پوشیدہ انٹریز کو تلاش کرنے میں یہ پروگرام سی کلینر سے کہیں بہتر ہے۔

اس کا استعمال میں انتہائی آسان ہونا اس کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ اس کے ون کلک فیچر کو آپ ’’جادو کی چھڑی‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ اسے چلانے سے یہ آپ کے مردہ کمپیوٹر میں ایک نئی روح پھونک دیتا ہے۔ جتنا ممکن ہو کمپیوٹر سے فالتو فائلز ختم کر کے یہ اسے آپٹمائز کر دیتا ہے تاکہ اس کی اصلی رفتار واپس آجائے۔

اس پروگرام کی اسکیننگ رفتار کا کوئی مقابلہ نہیں۔ سی کلینر کے علاوہ دیگر پروفیشنل پروگرامز بھی اس معاملے میں اس سے پیچھے ہیں۔
وائز کلیئر کے معیار کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ سافٹ ویئر کو آزمانے والی بڑی بڑی کمپنیز جیسے کہ سی نیٹ، چِپ، پی سی ایڈوائزر اور پی سی ورلڈ وغیرہ نے اس پروگرام کے فیچرز کو انتہائی کارآمد قرار دیتے ہوئے لوگوں کو اسے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دراصل اس پروگرام کی کامیابی کے پیچھے ٹاپ پروگرامرز کا ہاتھ ہے جنھوں نے سالہا سال کے تجربے اور لوگوں کی آرا و ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو بنایا ہے۔
فائل سائز: 8.1 MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

ڈاؤن لوڈ کریں

9 تبصرے
  1. Zubair Jadran says

    Waqai wise Cleaner 1 Behtreen Software hay main ise kafi arse se Use kr rha hu

  2. ناصر الدین عامر says

    مہربانی مصنف بھائی !

  3. pari says

    YOUTUBE chlaany ka koi treeka ya koi software bta den plzzz

  4. abdul moeed says

    kindly ap mujhy bta sakte ho k computer graphic card k drivers kase download krne han aur installation kase hoti ha

  5. abdul moeed says

    mera graphic card radeonx 1550 64bit hai

  6. Ali Raza says

    Hotspotshield software

  7. Ali Raza says

    Kindly mere laptope ka webcam operate nhi horha koi sopftware bta de plz?

  8. Aman Ulhaq says

    kaindly mera cmputar ka speed slo hai swftir btaye

  9. Shahzad Shazi says

    wise care ko regiester kesy karen

Comments are closed.