ونڈوز 10 کی پاس ورڈ ری سیٹ ڈِسک بنائیں

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ پروفائل فولڈرز تک کوئی غیر متعلق فرد نہ پہنچ سکے۔ ونڈوز10 میں اگر آپ ونڈوز کا پاس ورڈ بھول جائیں تو اپنے پروفائل فولڈرز تک پہنچنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ یہ معاملہ اس صورت میں اور سنجیدہ ہو جاتا ہے کہ ونڈوز10 کو جب شٹ ڈاؤن کیا جاتا ہے تو دراصل ونڈوز ہائبرنیٹ ہوتی ہے تاکہ اسٹارٹ اپ ٹائم کم سے کم ہو اور ونڈوز دوبارہ جلدی آن ہو سکے۔ اس لیے پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں ونڈوز ہارڈ ڈسک تک نہیں پہنچا جا سکتا چاہے آپ اس کے لیے لینکس بھی استعمال کر لیں۔ تو ثابت ہوا کہ آپ کو ونڈوز کا پاس ورڈ نہیں بھولنا چاہیے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے آپ ’’پاس ورڈ ری سیٹ ڈِسک‘‘ بنا سکتے ہیں اور یہ ڈسک بنانے کا طریقہ ونڈوز10 میں موجود بھی ہے۔

-1 اسٹارٹ بٹن پر رائٹ کلک کریں اور کھلنے والے مینو سے ’’کنٹرول پینل‘‘ پر کلک کریں۔

-2 کنٹرول پینل کھل جائے تو سرچ بار میں password reset ٹائپ کریں۔ یوزر اکاؤنٹس کے ذیل میں Create a password reset disk کا آپشن ظاہر ہو جائے گا۔

Password Reset Disk in Windows 10-01

-3سسٹم کے ساتھ یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگائیں تاکہ اسے پاس ورڈ ری سیٹ ڈِسک بنایا جا سکے۔

Forgotten Password Wizardکھل جائے گا۔ یہ فلیش ڈرائیو میں صرف چند KBکی فائل بنائے گا۔ اس وزارڈ میں نیکسٹ کے بٹن پر کلک کریں۔

Password Reset Disk in Windows 10-02

-4 وزارڈ کے اگلے مرحلے پر ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے اپنی یو ایس بی منتخب کریں۔

Password Reset Disk in Windows 10-03

-5 اگلے مرحلے پر آپ کو ونڈوز کا پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہوگا۔

Password Reset Disk in Windows 10-04

-6 مکمل ہونے پر یو ایس بی میں userkey.psw نامی ایک فائل بن جائے گی۔

 

فنش کے بٹن پر کلک کر دیں، آپ کی پاس ورڈ ری سیٹ ڈسک تیار ہے۔

Password Reset Disk in Windows 10-06

اس ڈسک سے اب آپ جب چاہیں ونڈوز کا پاس ورڈ ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ پاس ورڈ بدلنے کے بعد دوبارہ سے ری سیٹ ڈسک بنانی ہو گی۔ اس کے علاوہ ایک ری سیٹ ڈسک بنانے کے بعد پہلے سے بنائی گئی کوئی ری سیٹ ڈسک ہو گی تو وہ ناکارہ ہو جائے گی۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2015 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. Ali Raza says

    اس usb کو پاسورڈ ریسیٹ ڈسک کے لیئے وقف کردینا پڑے گا یا ہم usb کوڈیٹا ٹرانسفر کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں؟

Comments are closed.