چیک کریں کہیں کوئی آپ کی جاسوسی تو نہیں کر رہا

کمپیوٹر پر کسی کی جاسوسی کرنے کے لیے اسپائی ویئر استعمال کیے جاتے ہیں۔ اکثر کمپنیاں تو اپنے ملازمین پر نظر رکھنے کے لیے باقاعدہ کمرشل اسپائی ویئر خریدتی ہیں۔ یہ اسپائی ویئر کمپیوٹر استعمال کرنے والے کی نظر میں آئے بغیر مختلف معلومات جیسے کہ کون سی کیز پریس کی گئیں، کون کون سی ونڈوز کھولی گئیں وغیرہ جیسی معلومات جمع کرتے ہیں حتیٰ کہ سسٹم کے اسکرین شاٹس بھی بناتے رہتے ہیں۔ یقیناً یہ بات کسی کی بھی پرائیویسی کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔

اگر آپ کو یہ خدیشہ ہو کہ کوئی آپ کی جاسوسی کر رہا ہے، یا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے سسٹم میں ایسا کوئی جاسوس موجود ہے یا نہیں اس کے لیے ’’اسپائی ڈٹیکٹ‘‘ (SpyDetect) پروگرام مفت دستیاب ہے۔ یہ پروگرام آپ کے سسٹم پر کچھ ٹیسٹ چلا کر چیک کرتا ہے کہ آیا کوئی ایسا جاسوس پروگرام موجود ہے یا نہیں۔ آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ یہ اسپائی ویئر پاس ورڈ تک نوٹ کرتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ اسپائی ڈٹیکٹ کو چلا کر چند منٹس انتظار کریں، یہ اچھی طرح سسٹم کو چیک کرنے کے بعد اسپائی ویئر کو پکڑ کر آپ کے سامنے پیش کر دے گا۔

download button

ایک تبصرہ
  1. Ghulam Murtaza says

    hi dear all

Comments are closed.