اوپو نے Oppo F5 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

488

اوپو نے آفیشل طور پر اعلان کیا ہے کہ اسی ماہ 26 اکتوبر کو Oppo F5 ریلیز کردیا جائے گا، یہ تصدیق اوپو فلپائن نے اپنے فیس بک پیج پر کی، اس سے قبل مختلف لیکس میں Oppo F5 کے ریلیز کی تاریخ 26 اکتوبر ہی بتائی گئی تھی جو بالآخر درست ثابت ہوئی۔

اس اعلان کے بعد یہ فرض کیا جاسکتا ہے فلپائن کی مارکیٹ وہ پہلی مارکیٹ ہوگی جہاں سب سے پہلے Oppo F5 ریلیز کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس فون کی قیمت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

توقع ہے کہ Oppo F5 کی سکرین 6 انچ ہوگی، کواڈ کور سنیپ ڈریگن Snapdragon 660 پراسیسر کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی روم شامل ہوگی جبکہ بیٹری 4000mAh ہوگی، مزید برآں Oppo F5 میں پیچھے کی طرف 20 میگا پکسل اور سامنے کی طرف 16 میگا پکسل کا کیمرا نصب ہوگا۔