نیٹ سول ٹیکنالوجیز نے تھرو-آ-تھون2016 کا اعلان کردیا

نیٹ سول ٹیکنالوجیز نے اعلان کیا ہے کہ اس سال وہ Throw-a-Thon لاہور یونی ورسٹی آفس منیجمنٹ سائنسز میں منعقد کرے گا۔ نیٹ سول ٹیکنالوجی نے Throw-a-Thon پروگرام گزشتہ سال ہی متعارف کروایا تھا اور یہ پاکستان کا ایک معروف hackathon پروگرام بن چکا ہے جس میں نئے منصوبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Throw-a-Thon کے بانی فیضان غوری کے مطابق گزشتہ سال اس پروگرام کا ردعمل انتہائی شاندار رہا۔ ہم پاکستان کے ایسے نوجوان اور ذہین انٹرپینیور کو ایک جگہ جمع کرنے میں کامیاب ہوئے جنہیں اس سے پہلے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع نہیں مل سکا۔ یہ پروگرام ایک پہل ہے جو ایسے نوجوانوں کے لئے کامیابی کے دروازے کھولے گا جو ہمارے مستقبل کا تعین کریں گے۔

اس پروگرام کے شرکاء ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور بالخصوص مجازی حقیقیت یعنی ورچوئل ریالٹی کے حوالے سے اپنا منصوبے پیش کریں گے۔ جن ٹیموں کے منصوبے کامیاب قرار پائیں گے انہیں Throw-a-Thon پروگرام کی ریسورسز جن میں ڈیویلپمنٹ کٹس، اسٹارٹ اپ ٹولز کے علاوہ مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھنے والے افراد کی رہنمائی شامل ہے، فراہم کی جائے گی اور ٹیموں کو تین روز کے اندر اپنے منصوبے کو حقیقت کا روپ دینا ہوگا۔ جیتنے والوں میں دس ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہیں موقع ملے گا کہ وہ نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے انکیوبیشن پروگرام Nspire کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے منصوبے کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لئے تیار کرسکیں۔

اس سال Throw-a-Thon پروگرام LUMS لاہور میں 3 تا 5 جون منعقد ہوگا۔رجسٹریشن کے لئے یہ ربط ملاحظہ کریں:
http://throwathon.co
رجسٹریشن کے آخری تاریخ 29 مئی ہے۔

Comments are closed.