ویوو نے 16 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ کم قیمت Y69 اسمارٹ فون لانچ کر دیا

اس سال کے آغاز پر کامیابی  کے ساتھ تین بہترین اسمارٹ فون لانچ کرنے کے بعد ویوو نے اب پاکستان میں بہترین کم قیمت Y69 اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے جو سیلفی کے مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔

Y69، وائے سیریز کے فونز میں جدت لے کے آیا ہے اور یہ نیا فون 16 میگا پکزل سافٹ لائٹ سیلفی کیمرہ ، فنگر پرنٹ اسکینر اور 3 گیگا بائٹ ریم سے مزین ہے۔

Y69 کا ڈیزائن تخلیق کے عمدہ معیار کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، جو کہ خوبصورتی اور دلکشی کا حسین امتزاج ہے۔ فون کے سکرین  پر 2.5 D کورننگ گوریلا گلاس کی حفاظتی تہہ موجود ہے، جبکہ اس خمدار کنارے فون کو ہاتھ میں باآسانی تھامے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہے۔

اس فون کا ڈسپلے 5.5 انچ ہے جو کہ 720 پکزل ریزولیوشن کاحامل ہے، اسکرین کے نیچے موجود ہوم بٹن فنگر پرنٹ اسکینر کا کام بھی کرتا ہے جو کہ صرف 0.2 سکینڈ میں فون کو ان لاک کر دیتا ہے۔

فون میں موجود تیز ترین آکٹا کور پراسیسر، 3 گیگا بائیٹ ریم اور 32 گیگا بائیٹ میموری اسکی پرفارمنس کو مزید بہتر بناتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ فون میں 256 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی ڈالا جاسکتا ہے۔

Y69 ، اس سیریز کا پہلا فون ہے جس میں ویوو  کی V سیریز سے بہترین کیمرہ کی سہولت مستعار لی گئی ہیں ۔ فون میں سامنے کی جانب 16 میگا پکسل کیمرہ نصب ہے، جس کے ساتھ سافٹ لائٹ سیلفی بھی مہیا کی گئی ہے۔ جبکہ پشت کی جانب موجود 13 میگا پکسل کیمرہ میں  فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس اور فلیش لائٹ لگائی گئی ہے۔

سامنے کی جانب موجود کیمرہ گروپ سیلفی لینے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہےاور اسی کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کوالٹی کے کیمرہ کی طرح اس میں Bokeh کی آپشن بھی موجود ہے۔

کنکٹیویٹی کے حوالے سے Y69میں فور جی ایل ٹی ای، وائی فائی ، بلیوٹوتھ 4.2، یو ایس بی 2.0 اور ایف ایم ریڈیو کی سہولیات موجود ہیں۔ فون میں 3000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری نصب ہے جو ایک سے ڈیڑھ دن کے لیے فون چلانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

Y69 میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن ، نوگٹ 7.0 شامل کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ویوو کا Funtouch OS 3.2 چل رہا ہے جو اینڈرائیڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔ اسکے منفرد فیچر جیسے ایپلیکیشن کلون، سمارٹ سپلٹ اور Quick Gestures اسکی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

قیمت اور وارنٹی کی معلومات:

ویوو Y69 اب پورے پاکستان میں 25،999کی مناسب قیمت میں دستیا ب ہے۔  ویوو اپنے تمام اسمارٹ فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے  اور اسکے ساتھ پہلی بار پاکستان میں 15 دن تک مفت ریپلیس منٹ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام اسمارٹ فون ایسیسریز کے ساتھ 6 ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔

Comments are closed.