مائیکروسافٹ کا پہلا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس اسٹوڈیو متعارف

مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا اور شاندار ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس اسٹوڈیو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اپنی نوعیت کا انوکھا اور جدید ترین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے جس میں 28 انچ کی ٹچ اسکرین شامل کی گئی ہے۔

مائیکروسافٹ نے سرفیس اسٹوڈیو کو 3000 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔ اس میں کور آئی فائیو پروسیسر، 8 جی بی ریم، 1 ٹی بی اسٹوریج موجود ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جبکہ اس کا دوسرا ورژن 4199 ڈالر میں پیش کیا گیا ہے جس میں کور آئی سیون پروسیسر، 32 جی بی ریم اور 2 ٹی بی کی اسٹوریج موجود ہے۔

یہ شاندار ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کن صلاحیتوں کا مالک ہے یہ جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھیں جو آپ کو حیران کر دے گی۔

Comments are closed.