منفرد ایپ لاک جو صرف آپ کا چہرہ پہچان کر ایپلی کیشن کھولنے دیتی ہے

اسمارٹ فون ایپلی کیشنز اور کمپیوٹر پروگرام بنانے والی معروف کمپنی ’’آئی او بِٹ‘‘ نے اپنی اسمارٹ فون لاک ایپلی کیشن کا تازہ ترین ورژن 2.0 متعارف کرا دیا ہے۔ IObit Applock – Face Lock ایپلی کئی زبردست خوبیوں کی مالک ہے۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی ایپلی کیشن پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں لیکن یہ کوئی عام پاس ورڈ نہیں ہو گا بلکہ یہ ایپ آپ کا چہرہ نوٹ کر لے گی اور آئندہ آپ کا چہرہ پہچاننے کے بعد ہی اس ایپ کو کھولے گی۔

اگر کوئی اس ایپلی کیشن کو کھولنے کی کوشش کرے گا تو آئی او بٹ ایپ لاک اس کی غیر محسوس طریقے سے سیلفی بنا کر فوراً آپ کے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گی جس سے آپ جان سکیں گے کہ کس نے آپ کے فون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ آپ پیٹرن پر مبنی ایک جعلی لاک بھی کسی ایپ پر لگا سکتے ہیں جسے کھولنے کی کوشش کرنے پر آپ کی منتخب کردہ کوئی تصویر سامنے آجائے گی لیکن آپ کی لاک شدہ ایپ نہیں کھلے گی۔

کسی بھی ایپ کو لاک کرنے کے علاوہ اس کی مدد سے آپ کسی بھی ایپلی کیشن کی نوٹی فکیشنز کو بھی چھپا سکتے ہیں۔ اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں:
www.iobit.com/en/applock.php

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

ایک تبصرہ
  1. Zahid Manzoor says

    Super

Comments are closed.