یاہو میل، ہوگیا پہلے سے زیادہ جاذب نظر، تیز رفتار اور طاقتور

دنیا کی معروف ویب سروس پروواڈر کمپنیوں میں سے ایک یاہو نے اپنے 22 کروڑ پچاس لاکھ صارفین کے لئے اپنی ای میل سروس ‘یاہو میل’ کو ری ڈیزائن کیا ہے۔ اب اس کا ڈیزائن پہلے سے بہت بہتر، جاذب نظر اور تیز رفتار ہے۔ نئے ڈیزائن جو minimal ڈیزائن کہلاتا ہے، جی میل اور آؤٹ لک سے متاثرہ محسوس ہوتا ہے۔ یاہو نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ اب یاہو میل کے صارفین اپنے ان باکس کو نئی رنگین تھیم کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین ٹوئٹر کی جانب سے حال ہی میں اوپن سورس کئے گئے ایموجیز کو بھی استعمال کرسکیں گے۔ جبکہ یاہو میل پر آئی ای میل کے ساتھ موجود اٹیچمنٹ کا پری ویو بھی دیکھا جاسکے گا۔

ایک اہم فیچر نابینا اور کمزور نظر رکھنے والوں کے لئے بھی شامل کیا گیا ہے۔ یاہو! ایسے افراد کو ای میل کا متن پڑھ کر سنائے گا۔

لیکن اس سب کے باوجود اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ یاہو! کے صارفین کی تعداد میں کوئی ڈرامائی اضافہ ہوگا۔ کیونکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد جی میل اور دیگر ای میل سروسز سے خاصی مطمئن نظر آتی ہے۔

Comments are closed.