فلپس نے 2016 اور 2017 ماڈلز ٹی وی کے لیے اینڈروئیڈ 7 نوگٹ اپ ڈیٹ جاری کر دی

اسمارٹ فونز کے لیے اینڈروئیڈ کی اپ گریڈ کافی وقت لیتی ہے کیونکہ اس میں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بے شمار تبدیلیاں کرتی ہے۔

لیکن اسمارٹ ٹی وی کہ بات کی جائے تو اس کے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی اور گوگل اس بات کی اجازت بھی نہیں دیتا لیکن اس کے باوجود ٹی وی بنانے والی کمپنیاں اپ گریڈ میں دیر کا شکار ہیں خاص طور پر سونی۔

اس دفعہ فلپس نے سونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے 2016 اور 2017 ماڈل کے اسمارٹ ٹی وی کے لیے اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کی اپ گریڈ جاری کر دی ہے۔

اینڈروئیڈ ٹی وی نوگٹ 7.0 میں اسمارٹ فون کی طرح کئی نئے فیچرز موجود ہیں مثلاً پکچر ان پکچر موڈ، 4K کاسٹنگ، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ، ایپ ریکارڈنگ وغیرہ۔

اس کے علاوہ فلپس نے اپنی طرف سے بھی چند شاندار فیچرز اس اپ گریڈ میں شامل کیے ہیں مثلاً امیزون ایچ ڈی آر و ڈولبی ڈیجیٹل پلس سپورٹ (Amazon HDR/Dolby Digital+)، ایچ ایل جی (Hybrid Log Gamma) وغیرہ۔

فلپس کے مطابق 2016 کے وہ ٹی وی جن کے ماڈل نمبر کے آخر میں 01 موجود ہے وہ اس اپ ڈیٹ کو سب سے پہلے حاصل کریں گے جبکہ اس کے بعد 2017 کے وہ ٹی وی جن کے ماڈل کے اختتام پر 02 موجود ہے ان تک یہ اپ ڈیٹ پہنچے گی۔

Comments are closed.