فون سے وڈیو بناتے ہوئے اس میں دلچسپ چیزیں شامل کریں

اگر آپ نے کبھی چند ماہ قبل مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ویڈیو گیم ”پوکے مون “کو استعمال کیا ہے تو افزودہ حقیقت یا آگمینٹڈ ریالٹی کو سمجھنا آپ کے لئے مشکل نہیں۔ پوکے مون ویڈیو گیم میں افزودہ حقیقت کو استعمال کیا گیا ہے۔

افزدوہ حقیقت میں آپ اپنے فون کے کیمرے سے ایسی چیزیں دیکھ سکتے ہیں جو دراصل حقیقت میں سامنے موجود نہیں ہوتیں۔

نئے آنے والے آئی فون کا ایک شاندار فیچر یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے آپ آگمینٹیڈ ریالٹی کو استعمال کرتے ہوئے دلچسپ وڈیوز بنا سکتے ہیں۔ یعنی وڈیو بناتے ہوئے ساتھ میں ایسے کریکٹر شامل کر سکتے ہیں جو دراصل حقیقت میں سامنے موجود نہیں ہوں گے۔

اگر آپ یہ زبردست فیچر ابھی آپ اپنے اینڈروئیڈ یا آئی فون پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک بہترین اور مفت ایپلی کیشن دستیاب ہے۔

ہولو

Holo – Holograms for Videos in Augmented Reality

اسی اے آر یعنی آگمینٹیڈ ریالٹی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہولو ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے فون سے وڈیو بناتے ہوئے منظر میں اپنی پسند کا کیریکٹر شامل کر کے وڈیو کو اور زیادہ دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

holo-app

کیریکٹر شامل کرنے کے بعد آپ اسے جیسے چاہیں گھما سکتے ہیں اس کی جگہ و سائز بھی بدل کر اسے اپنی وڈیو کے حساب سے ڈھال کر انتہائی بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

یقیناً آپ کمپیوٹنگ میں یہ خبر بھی پڑھ چکے ہوں گے کہ اے آر ٹیکنالوجی پر فیس بک بھی طبع آزمائی میں مصروف ہے۔

ہولو ایپ اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

ہولو ایپ آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

اس ایپ سے آپ کیسی وڈیوز بنا سکتے ہیں جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کریں:

Comments are closed.