ایڈٹ پیڈ لائٹ

422

editpadliteاگر آپ کو ایم ایس ورڈ کا متبادل درکار ہے تو آپ ’’ایڈٹ پیڈ لائٹ‘‘ کو آزما سکتے ہیں۔ ٹیبز اور فارمیٹنگ کی تمام خصوصیات کا حامل یہ ہلکا پھلکا ایڈیٹر آپ کے لیے ایم ایس ورڈ کی کمی پوری کر سکتا ہے۔ اس میں یونی کوڈ کی سپورٹ بھی موجود ہے تاکہ آپ اپنے یونی کوڈ ڈاکیومنٹس پر بھی اس کے ذریعے باآسانی کام سرانجام دے سکیں۔ ایک سے زائد فائلز کو ٹیب کی صورت میں دِکھا کر یہ ان تک رسائی کو آسان بناتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائلز کا خودکار بیک اپ بنانے کا فیچر آپ کے ڈیٹا کو ضائع ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اپنے مفید فیچرز کی بدولت یہ ٹیکسٹ ایڈیٹر یقینا آپ کو پسند آئے گا۔

http://www.editpadlite.com