اینڈروئیڈ فون کی لاک اسکرین پر اپنا نام لکھیں

کمپیوٹر کی لاک اسکرین پر ہمارا نام موجود ہوتا ہے، جس سے سب اندازا لگا سکتے ہیں کہ یہ کمپیوٹر کس کی مالکیت ہے۔ جبکہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر ایسا نہیں ہوتا، بلکہ ایک سادہ سا لاک موجود ہوتا ہے۔ حالاں کہ اینڈروئیڈ میں مالک کا نام لاک اسکرین پر دکھانے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ تاکہ فون دیکھتے ہی سب جان سکیں کہ یہ کس کا ہے۔
فون پر اپنا نام لکھنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔
-1 اینڈروئیڈ کی سیٹنگز کھول لیں۔
-2 سیٹنگز کھل جائیں تو Security کے آپشن پر کلک کریں۔ اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ کِٹ کیٹ ہے تو سکیوریٹی کی بجائے ’’سکیوریٹی اینڈ اسکرین لاک‘‘ کا آپشن ہو گا۔

Display Owner Info on Your Android Device-01

-3 سکیوریٹی کے حصے میں دیکھیں تو یہاں Owner infoکا آپشن موجود ہو گا۔ اس پر کلک کریں۔

Display Owner Info on Your Android Device-02

-4 اگلی اسکرین پر Show owner info on lock screen کے آپشن کے ساتھ موجود چیک باکس کو چیک لگا دیں۔ اب نیچے آپ اپنا نام یا جو بھی چاہیں ٹائپ کر سکتے ہیں۔

Display Owner Info on Your Android Device-03

-5 یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کا نام اسکرین پر کیسا دکھائی دے رہا ہے، سیٹنگز کو اب بند کر دیں اور فون لاک کر کے دیکھیں۔ آپ کا نام اسکرین پر سامنے ہی موجود ہو گا۔

Display Owner Info on Your Android Device-04

فون پر مالک کا نام لکھنا آپ کے فون کی سکیوریٹی کو تھوڑا بڑھا دیتا ہے۔ خوانخواستہ آپ کہیں فون رکھ کر بھول جائیں تو کوئی بھی دیکھتے ہی جان سکتا ہے کہ یہ فون کس کا ہے۔ اگر آپ اس فیچر کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اپنے نام کے نیچے اپنا نمبر یا ای میل ایڈریس بھی لکھ سکتے ہیں، تاکہ فوری آپ سے رابطہ کیا جا سکے۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2015 میں شائع ہوئی)

5 تبصرے
  1. Ali Raza says

    مجھے تو یہ آپشن نہیں ملی سامسنگ گلیکسی ایس 4 میں۔

  2. Malik Zahid Ali Akbar says

    how to write name on screen lock on Samesung g

    laxy s2?

  3. Malik Zahid Ali Akbar says

    جناب کویٰ جواب نہیں دیا؟

  4. abdul sattar says

    bhai windo phone lunia 535 ko andriod me convert ya koi or triqa he ya windo change kr sakte hn plz rply

  5. Zohaib Jahan says

    Thanks. It worked.

Comments are closed.