سام سنگ گلیکسی ایس8 کی بیٹری لائف دوگنی کریں

سام سنگ گلیکسی ایس8 اِس وقت مارکیٹ میں موجود بہترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے ۔ اس کا ڈیزائن شاندار، کیمرا جاندار اور سافٹویئر دَم دار ہے۔ لیکن جہاں تک بیٹری کا تعلق ہے، یہ کسی بھی اینڈرائیڈ فون کے لیے اچھی تو ہے لیکن فون کو دن بھر استعمال کیا جائے تو ختم ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اس بیٹری لائف کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں تو میکس بوسٹ کا ایٹامک پاور گلیکسی ایس8 بیٹری کیس آپ ہی کے لیے ہے ۔

ایمیزن پر اس کیس کی ریٹنگ 4.7 ہے اور مزیدار بات یہ ہے کہ یہ اس وقت سیل میں صرف 38 ڈالرز کا فروخت ہو رہا ہے ۔

اس بیٹری کیس میں 4500 ایم اے ایچ کی لیتھیم پولیمر ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے جو گلیکسی ایس8 کے لیے 100 فیصد اضافی بیٹری لائف فراہم کرتی ہے۔ 24 گھنٹے کا ٹاک ٹائم یا 16 گھنٹے کی ویب براؤزنگ اس کے لیے کوئی مسئلہ ہی نہیں ۔

پھر یہ بیٹری کیس گلیکسی ایس8 کو خراشوں اور دیگر نقصانات سے بھی بچا کر رکھتا ہے کیونکہ یہ بہت مضبوط ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ مزید خوبی یہ کہ کیس ہٹائے بغیر آپ بیٹری اور بیٹری کیس دونوں کو چارج کر سکتے ہیں، وہ بھی ایک ہی تار کے ذریعے۔

بیٹری کیس کی پشت پر ایسی لائٹیں بھی لگائی گئی ہیں جو اس میں موجود باقی ماندہ بیٹری کی نشاندہی کرتی ہیں ۔ میکس بوسٹ نے اپنے ایس8 بیٹری کیس کے لیے لائف ٹائم وارنٹی دے رکھی ہے ۔

Comments are closed.