چھپے ہوئے تمام وائی فائی کنکشنز تلاش کریں

جب ہم کسی وائرلیس نیٹ ورک کو کنیکٹ کرنے کے لیے دیکھتے ہیں تو وہاں آس پاس موجود دیگر وائرس لیس نیٹ ورک بھی دِکھائی دیتے ہیں۔ آج کل چونکہ وائی فائی انٹرنیٹ جگہ جگہ دستیاب ہے اس لیے ہر وقت درجنوں نیٹ ورک دِکھائی دیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ کا وائرلیس راؤٹر تمام وائرلیس کنکشنز کو دکھائے کیونکہ اکثر کنکشنز کم سگنلز کی وجہ سے قابلِ توجہ نہ سمجھتے ہوئے نہیں دِکھائے جاتے اور اکثر لوگوں نے اپنے نیٹ ورک کو چھپا رکھا ہوتا ہے۔ اگر آپ وائرلیس نیٹ ورکس کے بارے میں مزید جاننے کی جستجو رکھتے ہیں تو آپ کے لیے ایک دلچسپ پروگرام Acrylic مفت دستیاب ہے۔

اس پروگرام میں تمام قابلِ پہنچ وائر لیس نیٹ ورکس کے نہ صرف نام موجود ہوتے ہیں بلکہ ان کے بارے میں کئی دیگر اہم چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں جیسے کہ ان کے سگنلز کی طاقت، ان کے وائرلیس راؤٹر کی بنانے والی کمپنی کا نام، ان کے چینلز، میک ایڈریس اور سکیوریٹی کی صورت حال وغیرہ۔
اکثر لوگ اپنے وائرلیس نیٹ ورک پر پاس ورڈ نہیں لگاتے بلکہ اسے پوشیدہ کر دیتے ہیں تاکہ کوئی دوسرا اس تک پہنچ نہ سکے، اس پروگرام اسے تمام چھپے ہوئے نیٹ ورکس بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

download button

Comments are closed.