تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے صرف 24 گھنٹوں میں گھر تعمیر

گھر تعمیر کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں، ایسے میں اگر کوئی دعویٰ کرے کہ وہ 24 گھنٹے کی قلیل مدت میں گھر تیار کرسکتا ہے تو یہ ایک انوکھی بات ہوگی۔ لیکن یہ صرف دعویٰ نہیں ہے بلکہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ یہ کارنامہ روس میں دیکھنے کا ملا ہے جہاں محض ایک دن کے اندر اندر گھر بنا لیا گیا۔ یہ کارنامہ ایک تھری ڈی پرنٹر نے انجام دیا ہے۔

تقریباً دس لاکھ پاکستانی روپوں کے لگ بھگ قیمت میں بننے یا پرنٹ ہونے والا یہ گھر اتنا مضبوط ہے کہ ڈیڑھ سو سال سے بھی زائد عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس تھری ڈی پرنٹر کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ لاگت گھر کی کھڑکی اور دروازے بنانے پر آتی ہے۔ گھر کی تعمیر کے لئے یہ پرنٹر سیمنٹ اور کنکریٹ کا مکسچر استعمال کرتا ہے جبکہ یہ پرنٹر بذات خود کسی ٹرک پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔
گھر کے دروازے اور کھڑکی پرنٹر نہیں بناتا اسے انسانوں کو خود لگانے پڑتے ہیں۔ اس پرنٹر کےتیار کردہ گھر میں تمام خصوصیات موجود ہیں، اس میں باتھ روم بھی ہے، باورچی خانہ بھی اور ایک ہال بھی۔ گھر کا رقبہ تقریباً 37 مربع میٹر ہوتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس پرنٹر کو تیار کرنے والی کمپنی Apis Cor کا کہنا ہے کہ ان کی تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کے لئے تیار ہے۔ اگرچہ اس میں بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہے گی۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے آفت ذدہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو کم وقت میں رہائش فراہم کی جاسکے گی۔

2 تبصرے
  1. N. Ahmed says

    زبردست! مگرپاکستان میں کب دستیاب ہوگی یہ ٹیکنالوجی؟؟

  2. Ahmad says

    3018 mein…

Comments are closed.