ایپل آئی او ایس کے نئے بی ٹا ورژن میں کرکٹ شائقین کی دلچسپی کا سامان بھی موجود

ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی ہر نئی اپ ڈیٹ میں جنوبی ایشیائی صارفین کا پورا خیال رکھتا نظر آرہا ہے۔ اس کی تازہ مثال iOS 10.3 بی ٹا ون ورژن ہے جس میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

iOS 10.3 بی ٹا ون ورژن میں ایپل کے مجازی معاون یعنی Siri کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ دی گئی ہے۔ اب آپ سِری سے بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی تفصیلات سمیت مختلف کرکٹ لیگز بشمول انڈین پریمیئر لیگ کی معلومات اور براہ راست اسکور معلوم کرسکیں گے۔ سری سے کسی کھلاڑی یا ٹیم کی آئی سی سی کرکٹ ریٹنگ بھی پوچھی جاسکتی ہے اور کسی سیریز کا شیڈول بھی سری سے پوچھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گوگل ناؤ پہلے ہی کرکٹ کے حوالے سے اپنے صارفین کو معلومات فراہم کررہا ہے۔

iOS 10.3 Beta 1 میں اور بھی کئی خصوصیات ہیں۔ ان میں سے Find My Airpods ہے۔ جسے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز  Find My iPhone کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دیگر اہم خصوصیات کی بات کریں تو Apple File System (APFS) لانچ کیا گیا ہے، جو کمپنی کا بہتر فائل سسٹم ہے جس انكرپشن کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔یہ فلیش اسٹوریج کو سپورٹ کرتا ہے اور موجودہ فائل سسٹم HFS سے بہتر ہے۔ یہ کمپنی کی دیگر آپریٹنگ سسٹمز جیسے tvOS اور macOS پر بھی آئے گا۔

Comments are closed.