ایپل کار پلے … گاڑی میں آئی فون

227

گزشتہ سال ورلڈ وائیڈ ڈیولپر کانفرنس کے دوران ایپل نے جدید کاروں کے لئے iOS کا ایک نیا ورژن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس پروگرام کو باقاعدہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے۔ کار پلے CarPlay کہلانے والے اس پروگرام میں ابتدائی طور پر فراری، مرسڈیز بنز اور ولوو شرکت کررہے ہیں۔ کار پلے دراصل گاڑی میں نصب ایک نظام ہے جو کہ ڈرائیور کے آئی فون سے کنکٹ ہوجاتا ہے۔ اگر اسے گاڑی چلاتے ہوئے محفوظ طریقے سے آئی فون استعمال کرنے کا نظام کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ڈرائیور گاڑی کو چلاتے ہوئے اسٹیرنگ پر موجود کنٹرول بٹن دبا کر وائس موڈ ایکٹی ویٹ کرسکتا ہے اور Siriکو مختلف ہدایات جاری کرسکتا ہے۔ ڈرائیور کا آئی فون جب کار پلے سے کنکٹ ہوجاتا ہے، تو ڈرائیور Siri کے ذریعے فون کے contacts تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، فون کالز کرسکتا ہے، وائس میلز سن سکتا ہے اور ایس ایم ایس بھی سن سکتا ہے۔ یہی نہیں، سری کو ہدایات دے کر وہ کسی ایس ایم ایس کا ای میل کا جواب بھی بول کر دے سکتا ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیل مارچ 2014ء کے شمارے میں شامل ہے