ہر طرح کے میموری کارڈ کو درست طریقے سے فارمیٹ کریں
ایس ڈی میموری کارڈز کو آپریٹنگ سسٹم میں موجود فارمیٹ ٹول سے فارمیٹ کرنا ان کی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔ فارمیٹنگ کے دوران اگر درست فائل سسٹم نہ منتخب کیا جائے تو میموری کارڈ اکثر اسمارٹ فون یا کیمرے کے لیے ناکارہ بھی ہو جاتا ہے۔ ایس ڈی میموری کارڈ کی سو فیصد کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے ایک ہی حل ہے کہ انھیں ’’ایس ڈی فارمیٹر ٹول‘‘ کے ذریعے فارمیٹ کیا جائے۔ یہ ٹول خاص طور پر ایس ڈی میموری کارڈز کو فارمیٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اس لیے اس کام میں مکمل مہارت بھی رکھتا ہے۔ یہ مارکیٹ میں دستیاب ہر طرح کے میموری کارڈز جیسے کہ مائکرو ایس ڈی، ایس ڈی، ایس ڈی ایچ سی اور ایس ڈی ایکس سی میموری کارڈز کو فارمیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے ظاہر سی بات ہے کہ آپ کو ایک عدد کارڈ ریڈر کی بھی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں ایس ڈی کارڈ ریڈر پہلے سے موجود ہے تو اور آسانی ہو جائے گی۔میموری کارڈ کو فارمیٹ کرنے کے علاوہ ’’اوور رائٹ‘‘ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا میموری کارڈ کسی کو دے رہے ہوں تو اسے اوور رائٹ کر دیں تاکہ آپ کا ڈیٹا ریکور نہ کیا جا سکے۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے “I accept” کے بٹن پر کلک کریں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2014 میں شائع ہوئی)
Agar memory card Mobilr or computer mein show na ho rha ho to us ka kia hal hay ????
not working at all
kia app window xp ki ISO file our bootable banane ka software ki torrent link desakte hain