ایپل آئی فون کا نیا ورژن 12 ستمبر کو متعارف کروا سکتا ہے

ایپل کے فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ ایپل اپنا اگلے فلیگ شپ اسمارٹ فون ایپل آئی فون 8 سے 12 ستمبر کو پردہ اٹھا سکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایپل 12 ستمبر کو ایک ایونٹ منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں ممکنہ طور پر آئی فون 8 پیش کیا جائے گا۔ بلوم برگ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس ایونٹ میں نہ صرف آئی فون 8، بلکہ ایپل آئی فون 7s، آئی فون 7s پلس، ایک نئی ایپل واچ اور ایپل ٹی وی اسٹریمنگ باکس بھی متعارف کروائے گا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ ایونٹ ایپل پارک کے اسٹیو جابس تھیٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ لیکن، اس رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر ایپل پارک میںیہ ایونٹ منعقد نہ کیا گیا تو دوسرا مقام بل گراہم سوک آڈیٹوریم ہوگا۔
ذرائع کے حوالے سے وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ایپل یہاں 3 مختلف آئی فون پیش کرے گا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایونٹ خاص طور پر ایپل آئی فون 8 کے لیے مخصوص ہوگاجو دوسرے تمام ماڈلز کے مقابلے میں مہنگا ہوگا اور اس میں ایج ٹو ایج اسکرین ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی، ایپل LTE سیلولر چپ والی نئی ایپل واچ بھی پیش کرے گی۔ یہ گھڑی وائرلیس ڈیٹا کنکشن سے براہ راست ڈیٹا ایکسس کر سکے گی جس کی وجہ سے کال کرنے، ای میل یا میسیج بھیجنے کے لئے آئی فون پر انحصار کم ہو جائے گی۔

Comments are closed.