ایپل کے شریک بانی کا آئی فون ایکس کے بارے میں خطرناک اعتراف

ایپل کے شریک بانی سٹیو وازنیاک Steve Wozniak نے کہا ہے کہ “آئی فون” کے حالیہ ورژن ایک دوسرے سے مشابہ ہیں اور “آئی فون ایکس” ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “آئی فون ایکس” میں کوئی حقیقی اپڈیٹ شامل نہیں ہے۔

“سی این بی سی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ “آئی فون 8” سے خوش ہیں جو ان کی نظر میں “آئی فون 7” اور “آئی فون 6” سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایپل سمارٹ فون کا ایک ایسا ڈیزائن فالو کر رہا ہے جو سالوں سے تبدیل نہیں ہوا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ایپل کے شریک بانی “سٹیو وازنیاک” کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایپل کے سی ای او “ٹِم کاک” Tim Cook نے “آئی فون ایکس” کو ایک انقلابی سمارٹ فون قرار دیا ہے جو اگلی دہائی میں ٹیکنالوجی کی جدید راہیں کھولے گا۔

توقع ہے کہ ایپل کا “آئی فون X” آئندہ نومبر کی 5 تاریخ کو عالمی مارکیٹ میں 999 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سٹیو وازنیاک نے آنجہانی سٹیو جابز کے ساتھ مل کر 1976 میں “ایپل” کمپنی کی بنیاد رکھی تھی، اسی کی دہائی میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا، کمپنی کے پہلے کمپیوٹر کی تیاری کا سہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے جس نے کمپنی کو عالمگیر شہرت بخشی تاہم 1985 میں کمپنی کی پالیسیوں کے ساتھ اختلاف کرتے ہوئے انہوں نے کمپنی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

Comments are closed.