بلیک بیری موشن، مزید ممالک میں دستیابی اور نیا پرومو

اگرچہ بلیک بیری موشن Blackberry Motion پہلے ہی برطانیہ، ہالینڈ اور مشرقِ وسطی میں دستیاب ہے تاہم اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فون یورپ کی مزید مارکیٹوں میں جلد دستیاب ہوگا جس میں جرمنی، آسٹریا اور سویٹزرلینڈ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بلیک بیری موشن پری آرڈر پر جرمنی میں پہلے ہی 469 یورو میں دستیاب ہے جبکہ سویٹزرلینڈ میں 489 سویڈش فرینک میں اسے پری آرڈر پر خریدا جاسکتا ہے۔

اس اعلان کے ساتھ ہی کمپنی نے بلیک بیری موشن کا ایک نیا پرومو ویڈیو بھی ریلیز کیا ہے جس میں فون کی کوالٹی اور فون میں موجود محفوظ ایپس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، کمپنی کا یہ بھی دعوی ہے کہ بلیک بیری موشن 32 گھنٹوں کی بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔

Comments are closed.