تصویر کا بیک گرائونڈ ختم کیجئے

صارفین کی سہولت کے لئے مائیکروسافٹ ورڈ اور پاورپوائنٹ کے اس نئے ورژن میں تصاویر کے بیک گرائونڈ ختم کرنے کا آپشن بھی شامل کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کسی تصویر کو بیک گرائونڈ سے الگ کرنے کے پروفیشنل گرافکس سافٹ ویئر جیسے فوٹو شاپ یا فری ہینڈ وغیرہ استعمال کرنے پڑتا تھا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس آپشن کو استعمال کرنے کے لئے Insertکے ٹیب میں سے Picture منتخب کریں اور وہ تصویر سلیکٹ کرلیں جس کا بیک گرائونڈ ختم کرنا مقصود ہے۔ جب تصویر ڈاکیومنٹ میں شامل ہوجائے گی تو Picture Tools بھی ظاہر ہوجائیں گے۔ آپ ان ٹولز میں سے Background Removal کا آپشن سلیکٹ کرلیں۔ یہ ٹول خود تصویر کا بیک گراؤنڈ منتخب کرکے اسے نشان زد کردے گا۔ آپ چاہیں تو اس میں تبدیلی کرلیں یا پھر Keep Changes کے بٹن پر کلک کردیں۔

Comments are closed.