بوسٹن ڈائنامکس کا سپاٹ منی روبوٹ کا مظاہرہ

گوگل کی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس Boston Dynamics نے اپنے “سپاٹ منی” SpotMini نامی روبوٹ کے نئے ورژن کا مظاہرہ کیا ہے جس میں واضح طور پر روبوٹ کے چلنے کے انداز میں کافی بہتری نظر آرہی ہے۔

The New SpotMini

یوٹیوب پر کمپنی کی شیئر کردہ ویڈیو میں The New SpotMini روبوٹ نئے جدید ڈیزائن میں نظر آرہا ہے جو ممکنہ طور پر فائنل ورژن ہوسکتا ہے، اس سے قبل کمپنی نے اس روبوٹ کے جتنے بھی نمونوں کا مظاہرہ کیا تھا ان سب میں روبوٹ نامکمل معلوم ہوتا تھا اور ہر طرف سے تاریں نکلی ہوئی ہوتی تھیں۔

روبوٹ کے سر میں تھری ڈی کیمرا نصب ہے جس کی مدد سے روبوٹ اپنے سامنے آنے والے تمام عناصر کی جانچ اور شناخت کر سکتا ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ مستقبل میں روبوٹس کی اہمیت انٹرنیٹ سے زیادہ ہوگی۔

Comments are closed.