فائرفوکس کے امیج ویور میں مفید ٹولز شامل کریں

موزیلا فائرفوکس میں جب کوئی تصویر دیکھیں یہ ایک سادے سے بیک گراؤنڈ پر موجود ہوتی ہے۔ اس میں کوئی ٹول موجود نہیں ہوتے، حتیٰ کہ اسے زوم اِن یا زوم آؤٹ تک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ’’ویو ہینس‘‘ (Viewhance)پلگ اِن اس خامی کو بہت ہی خوبصورتی سے پورا کرتا ہے۔ اس کی انسٹالیشن کے بعد تصویر ویوور میں ٹول بار آجاتی ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف آپ تصویر کو چھوٹا بڑا کر کے دیکھ سکتے ہیں بلکہ اس کی روشنی وغیرہ بھی درست کر سکتے ہیں۔ تصاویر کے علاوہ وڈیوز کے لیے بھی چند بنیادی ٹولز اس پلگ ان میں موجود ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

فائرفوکس میں انسٹال کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2015 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.