ونڈوز کا بھولا ہوا پاس ورڈ باآسانی بدلیں

اکثر ہم ونڈوز کا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں۔ کافی دنوں تک جب سسٹم کو آن نہ کریں یا پھر ونڈوز میں موجود ایک سے زائد یوزر اکاؤنٹ ہونے کی وجہ سے جب کسی اکاؤنٹ کا خاص طور پر ایڈمنسٹریٹر یوزر کا پاس ورڈ بھول جائیں اور وہ ری سیٹ بھی نہ ہو پا رہا ہو تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ ونڈوز میں کسی بھی یوزر چاہے وہ ایڈمنسٹریٹر ہی کیوں نہ ہو، کا پاس ورڈ بھول چکے ہیں اور اسے بدلنا چاہتے ہیں تو یہ کام باآسانی ’’پی سی اَن لاکر‘‘ (PCUnlocker) پروگرام کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔

یہ پروگرام ویسے تو قیمتاً دستیاب ہے لیکن اس کا ٹرائل ورژن مفت دستیاب ہے جسے استعمال کرتے ہوئے بھی آپ اپنا کام کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام 30 ایم بی کے سائز میں ISO فائل میں دستیاب ہے جسے آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

ڈاؤن لوڈ کیجئے

اس کی امیج فائل ڈاؤن لوڈ کر کے آپ کو بوٹ ایبل ڈِسک بنانا ہو گی۔ اس کے لیے اسی ویب سائٹ کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے آپ ISO2Disc ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے اس پروگرام کو آپ کسی سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی میں منتقل کر کے بوٹ ایبل ڈِسک بنا سکتے ہیں۔

PCUnlocker

ڈِسک تیار کرنے کے بعد پی سی کو اس کے ذریعے بوٹ کر لیں۔ جب پی سی بوٹ ہو جائے تو یہ پروگرام ونڈوز میں موجود تمام یوزرز کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہو گا۔ آپ جس یوزر کا پاس ورڈ بدلنا چاہتے ہیں اسے منتخب کر کے نیچے موجود Reset Password کے بٹن پر کلک کر دیں۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام ری سیٹ میں دراصل پاس ورڈ ختم کر دیتا ہے یعنی اُس یوزر کا پھر کوئی پاس ورڈ نہیں ہوتا۔

PC Unlocker

اس کے بعد آپ اس یوزر کوبغیر کسی پاس ورڈ کے لاگ اِن کرنے کے بعد اس کا جو چاہے پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ
  1. Nadeem Aslam says

    WINDOWS 10 MAIN PASSWORD KAISAY LAGTA HAI

Comments are closed.