ہیکنگ کے حوالے سے وڈیو بنائیں اور جیتیں شاندار انعامات

ہیکر کا لفظ سنتے ہی ذہن میں ایک بہت ہی زیادہ قابل کمپیوٹر پروگرامر کی شخصیت نمودار ہوتی ہے جو کسی کی اجازت کے بغیر ہر پابندی کو توڑتے ہوئے اس کے کمپیوٹر میں داخل ہوجاتا ہے اور نہ صرف اس کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا بلکہ اس سے منسلک دیگر کمپیوٹرز کا ڈیٹا بھی چوری کرسکتا ہے۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ جس طرح لوگ اچھے یا برے ہوتے ہیں اسی طرح ہیکربھی اچھے یا بُرے ہوتے ہیں ۔

اگر آپ ہیکنگ سے دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص طور پر اس حوالے سے کوئی وڈیو بھی بنا سکتے ہیں تو آپ اس مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہیں جسے جیتنے والے کو 50 ہزار پاؤنڈ کا انعام دیا جائے گا۔

ایک کمپنی کی جانب سے اس مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پانچ سیکنڈز سے لے کر پانچ منٹس تک کی ہیکنگ سے متعلقہ وڈیو بنا کر بھیج سکتا ہے۔

مقابلے کی شرائط یہ ہیں کہ وڈیو مقررہ دورانیے سے کم یا زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
فارمیٹ کی کوئی قید نہیں، آپ کسی بھی فارمیٹ کی وڈیو بھیج سکتے ہیں۔
ضروری ہے کہ وڈیو میں اسمارٹ فون دکھایا جائے۔
وڈیو کے علاوہ اینی میشن بنا کر بھی بھیجی جا سکتی ہے۔
وڈیو 15 اکتوبر سے لے کر 15 نومبر تک بھیجی جا سکتی ہے۔

Timeline

50 ہزار پاؤنڈز کے علاوہ 10 ہزار پاؤنڈز و دیگر انعامات بھی اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

مقابلے میں کس طرح کی وڈیو بھیجی جا سکتی ہے یہ جاننے کے لیے آپ جولیس ڈین کی یہ وڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ جولیس ڈین خود دلچسپ اور جادو کے حوالے سے وڈیوز بنانے کی شہرت رکھتے ہیں اور ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

مقابلے کے بارے میں دیگر تفصیلات جاننے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں۔

http://watchdogsfest.ubi.com/festival

Comments are closed.